0
Monday 18 Nov 2019 18:46

کشمیر میں بھارتی کرفیو صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے، سنی تحریک

کشمیر میں بھارتی کرفیو صدی کا سب سے بڑا ظلم  ہے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدر حافظ محمد شاہد حُسین نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی کرفیو صدی کا سب سے بڑا ظلم اور اقوام متحدہ کی رٹ ختم ہو چکی ہے، کشمیر میں انسانیت کی بدترین تذلیل اور مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی بے حسی ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں حق خود ارادیت نہیں دلایا گیا تو خطے کیساتھ دنیا کا امن تباہ ہونے کا خدشہ ہے، کشمیریوں کی نسل کشی مذہبی جنونیت اور دہشتگردی ہے، مسلم نسل کشی کو نہیں روکا گیا تو بھیانک نتائج نکلیں گے جس کی ذمہ دار ی عالمی برادری پر عائد ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کا فیصلہ مذہبی جنونیت کا فروغ اور انصاف کا قتل ہے، بھارتی عدلیہ کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے جو چند جنونی ہندؤوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے، کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف تعصب اور جنونیت کو فروغ دیکر انسانیت سوز مظالم کئے جا رہے ہیں، جس کی ہر سطح پر مذمت اور ایسی کارروائیوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور بہت صبر و تحمل سے بھارتی مظالم و جارحیت کا جواب سفارتی طور پر دے رہا ہے، پاکستان کی پُرامن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 827940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش