0
Wednesday 20 Nov 2019 10:40

سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کیلئے قانون سازی خوش آئند ہے، بلاول

سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کیلئے قانون سازی خوش آئند ہے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کے لئے قانون سازی خوش آئند ہے۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ انسانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے بچے ہوتے ہیں، بچوں کو بہتر تعلیم و علاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ناانصافی، عدم مساوات اور غربت کے باعث پاکستانی بچے سہولیات سے محروم ہیں جبکہ بچوں کو انصاف، درست برتاوَ، برابری اور پُرامن ماحول دینے کے لئے کاوشیں کرنا ہوں گیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں پہلی بار بچوں کے لئے پولیو ویکسینیشن کا آغاز کیا، شہید بی بی کے اقدام سے 40 سال پہلے دنیا میں پولیو ویکسین دستیاب تھی، سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کے لئے قانون سازی خوش آئند ہے اور بہبودِ اطفال پیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 828125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش