0
Wednesday 20 Nov 2019 16:27

جماعت الدعوۃ کی مزید 14 پراپرٹیز سرکاری تحویل میں لے لی گئیں

جماعت الدعوۃ کی مزید 14 پراپرٹیز سرکاری تحویل میں لے لی گئیں
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم جماعت الدعوۃ کی مزید 14 پراپرٹیز سرکاری تحویل میں لے لی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے اب تک کالعدم جماعت الدعوۃ کی 613 پراپرٹیز سرکاری تحویل میں لی ہیں۔ پراپرٹیز میں سکول، ہسپتال، ڈسپنسری، مدرسے اور ایمبولینس سروس شامل ہے۔ محکمہ داخلہ نے صوبے کی تمام کوآپریٹو سوسائٹیزکا ڈیٹا بھی اکٹھا کر لیا ہے۔ کوآپریٹو سوسائٹیز کے بورڈ کے ممبران کا ڈیٹا بھی لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے صوبے میں چلنے والے تمام ٹرسٹ کا بھی ڈیٹا جمع کر لیا ہے۔ اس ڈیٹا کا مقصد ان اداروں کو ملنے والی مالی امداد کو چیک کرنا اور منی لانڈرنگ کو روکنا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ان اداروں میں کالعدم تنظیموں کے افراد کی مداخلت روکنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش