0
Thursday 21 Nov 2019 15:25

این ایچ اے سکردو روڈ منصوبے کیلئے فوری فنڈز فراہم کرے، فدا ناشاد

این ایچ اے سکردو روڈ منصوبے کیلئے فوری فنڈز فراہم کرے، فدا ناشاد
اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے سپیکر حاجی فدا ناشاد نے کہا ہے کہ این ایچ اے کی جانب سے ایف ڈبلیو او کو بروقت فنڈز جاری نہ کئے جانے کے باعث گلگت سکردو روڈ کا منصوبہ تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ 60 فیصد کام مکمل کر لیے گئے ہیں، 40 فیصد کام کیلئے این ایچ اے کو فوری طورپر فنڈز ریلز کرنا ہونگے، ورنہ سکردو روڈ کا منصوبہ بھی بیمار منصوبوں میں شامل ہو جائے گا، این ایچ اے کی طرف سے فنڈز کی عدم فراہمی سے پیدا ہونے والی صورت حال سے بلتستان کے عوام میں بڑی تشویش پیدا ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار بھی سرگرم ہے، اس لیئے ضروری ہے کہ این ایچ اے بلاتاخیر فنڈز فراہم کر کے مسئلہ حل کرے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف ڈبلیو او کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 28 اکتوبر تک کے جو کام مکمل کر لئے گئے ہیں ان کی رقم 8 ارب روپے بنتی ہے، این ایچ اے کی طرف سے مکمل ہونے والے کام کے بھی پیسے ادا نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے بڑے مسائل پیش آ رہے ہیں، این ایچ اے وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، وفاقی حکومت کو فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ سکردو روڈ کا 40 فیصد ادھورا رہ جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 828300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش