0
Thursday 21 Nov 2019 15:26

لاہور، چودھری شجاعت سے مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات

لاہور، چودھری شجاعت سے مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مسلم  لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کی رہائش گاہ ظہور الہیٰ روڈ پر ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنماء چودھری شافع حسین اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے نماز ظہر بھی ان کی امامت میں ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، کشمیر کی آزادی اور چودھری شجاعت کی صحت کیلئے خصوصی طور پر دُعا کی گئی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ بھی چودھری شجاعت کو دیا جس پر انہوں نے مولانا عبدالخبیر آزادی کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ لازمی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 828301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش