0
Thursday 21 Nov 2019 16:24

لاہور میں سموگ، کل جعمہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

لاہور میں سموگ، کل جعمہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سموگ کے باعث کل جمعہ کے روز تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹی کر دی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن  پنجب کے حکام نے اعلی حکام سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی سموگ سے بچوں کو بچانے کے لیے کل جمعہ کے روز چھٹی دی جائے جس پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور اور سی ای او ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ کل پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کو مکمل طور پر بند کرایا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل بروز جمعہ شہر میں پرائیویٹ اور سرکاری سکول بند رہیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 828309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش