0
Thursday 21 Nov 2019 19:15

اے آر وائی کے پروگرام “جیتو پاکستان ” کے نام پر فراڈ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

اے آر وائی کے پروگرام “جیتو پاکستان ” کے نام پر فراڈ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا
اسلام ٹائمز۔ اے آر وائی کے پروگرام جیتو پاکستان کے نام پر فراڈ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، ملزمان شو کا جھانسہ دیکر شہریوں سے پیسے بٹورتے تھے جبکہ بیوقوف بنا کر سونے کی بالیاں اور 3ہزار روپے بھی لوٹے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سےبڑا ٹی وی گیم شو جیتو پاکستان جس میں شرکت کا خواہشمند پورا پاکستان ہے، ہر گھر میں دیکھے جانے والے گیم شو کی کامیابی جہاں آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، وہیں جعل سازگروہ عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔ کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے آر وائی کے پروگرام جیتو پاکستان کے نام پر فراڈ کرنیوالا گروہ کو پکڑ لیا، گرفتار ملزمان میں 2خواتین سمیت 3افراد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لانڈھی، کورنگی میں جیتو پاکستان کے نام پر گھروں پر گئے اور شو کا جھانسہ دیکر شہریوں سے پیسے بٹورتے تھے، ملزمان نے خاتون کو بیوقوف بناکر سونے کی بالیاں اور 3ہزار روپے بھی لوٹے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، شہری نے لانڈھی تھانے پہنچ کر ملزمان کو شناخت کرلیا ،جعلساز ٹیم کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔ یاد رہے سال 2016ء میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے گیم شو جیتو پاکستان کے جعلی پاسز فروخت کرنے والے گروہ کو دھر لیا گیا تھا، جعل ساز گروہ پچھلے تین ماہ سے ملتان کے معصوم عوام کو پروگرام کے جعلی پاسز بیچ رہا تھا۔ ملزمان کے پاس سے اے آر وائی کی جعلی شرٹس، پروگرام پاسز اور دیگر سامان برآمد ہوئے تھے اور جعل سازوں کی نشاندہی پر پبلیشر اور دکان کا مالک بھی پکڑلیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 828339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش