0
Friday 22 Nov 2019 19:59

کتب بینی ذہنوں کے بند دریچے کھولتی ہے، مظہر محمود علوی

کتب بینی ذہنوں کے بند دریچے کھولتی ہے، مظہر محمود علوی
اسلام ٹائمز۔ منہاج یوتھ لیگ کے 31ویں یوم تاسیس پر کتاب دوستی کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے ملک کے تمام بڑے شہروں میں ’’ہے زندگی کتاب دوستی‘‘ کے عنوان سے یوتھ سیمینار اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، 30 نومبر کو اسلام آباد شاہ لطیف بھٹائی آڈیٹوریم میں مرکزی تقریب منعقد ہو گی، 8 دسمبر کو اٹک، 12 دسمبر کو لاہور، 24 نومبر کو رحیم یارخان، ملتان، سکھر، کوئٹہ، پشاور، مظفر آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، اہم سیاسی، سماجی ،مذہبی رہنماء ،وفاقی، صوبائی وزراء سمیت نوجوان بڑی تعداد میں تقریبات میں شرکت کریں گے، ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے ماڈل ٹاءون میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں یوم تاسیس کی تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں اہم رہنماوں سے رابطوں کیلئے دعوتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے منہاج یوتھ لیگ اہل علم، حکومت اور عوام سے اپیل کرے گی کہ ہر تحصیل اور ضلع میں بزم کتاب کے نام سے تنظیم قائم کی جائے، حکومت اور عوام کو لائبریریوں، کتب خانوں پر توجہ دینے کی اپیل کی جائے گی، منہاج یوتھ لیگ یونین کونسل سطح تک پبلک لائبریریوں کے قیام کیلئے جدوجہد کرے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مظہر علوی نے مزید کہا کہ منہاج یوتھ لیگ ہر ماہ کتاب دوستی کے نام سے ملک کے مختلف شہروں میں تقریب منعقد کرے گی۔ تقریب سے مطالعہ کتب کا شوق بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کتب بینی ذہن کو تازگی، روح کو بالیدگی اور خیالات کو تازگی بخشتی ہے، قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہزاروں موضوعات پر جدید تحقیق اور عصری تقاضوں کے مطابق سینکڑوں کتب لکھ کر آنے والی صدیوں کے نوجوانوں کیلئے علمی ورثے کو محفوظ کر دیا ہے، منہاج القرآن یوتھ لیگ کوشاں ہے کہ نئی نسل کتاب دوستی کی طرف راغب ہو، کتب بینی کے لیے لوگوں کی کتب تک رسائی کو بھی آسان بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 828497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش