0
Sunday 24 Nov 2019 13:06

ملتان، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بوسن روڈ پر مظاہرہ، اسٹوڈنٹس کی بھرپور شرکت

ملتان، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بوسن روڈ پر مظاہرہ، اسٹوڈنٹس کی بھرپور شرکت
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام ملتان کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کے خلاف بوسن روڈ ملتان پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ناظم مہر سکندر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب آزادی اظہار رائے کے مکر و فریب میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، اسلام اور کبھی صاحب اسلام کی شان میں توہین کی ناپاک جسارت کی جاتی ہے۔ اب کلام الہیٰ، صحیفہ انقلاب قرآن حکیم کو جلا کر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جاتا ہے۔ حال ہی میں ناروے میں قرآن کریم کو جلائے جانے کا افسوس ناک واقعہ مغرب کی انتہا پسندی اور تعصب کا واضح ثبوت ہے۔ قرآن کریم کی عزت و عظمت اور تحفظ ہر مسلمان کے لیے فرض ہے۔

مغرب کے اس متعصبانہ رویئے اور شعائر اسلام کی مسلسل توہین پر انجمن طلباء اسلام ملتان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ناروے کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ قرآن کریم جلانے والے شخص کو توہین مذہب کے جرم کے ارتکاب میں سخت قرار واقعی سزا دی جائے۔ قرآن کریم کے وقار اور تحفظ کے لیے دلیرانہ اور جرات مندانہ کردار ادا کرنے والے غازی عمر الیاس کو قانونی تحفظ دیا جائے۔ عالمی دنیا اقوام متحدہ اور دیگر اسلامی ممالک توہین قرآن اور توہین مذہب پر قانون سازی کرے۔ اس موقع پر مہر سکندر اقبال، مہر جاوید اشرف سیال، ملک مبشر کھوکھر، ملک حمزہ کھوکھر، ملک اشرف، مہر عرفان سیال، کاشف بلوچ، شاہد کوکب، محمد احمد اور محمد توحید و دیگر طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 828746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش