0
Monday 4 Jul 2011 20:54

پاکستان ریلوے کے 7580 پل خطرناک قرار دیدیئے گئے

پاکستان ریلوے کے 7580 پل خطرناک قرار دیدیئے گئے
 لاہور:اسلام ٹائمز۔ جاپان انٹرنیشل کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان ریلوے نظام کے 140 سال پرانے سات ہزار پانچ سو اسی پل ٹرین آپریشنز کے لیے خطرناک قرار دیدیئے ہیں۔ خستہ حال پل اور ٹریک بھی ٹرینوں میں تاخیر کی بڑی وجوہات ہیں۔ جاپان انٹرنیشنل کی 83 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریلوے نظام پر کل 13841 پل ہیں جن میں سے 7580 پل 140 سال پرانے ہیں۔ ان پلوں کی مرمت متعلقہ عملہ ہر سال بصری معائنے کی بنیاد پر کرتا ہے، اور یہ قابل اعتبار طریقہ نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض پلوں اور ٹریک کی خستہ حالی کی وجہ سے ان سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین گزاری جاتی ہے۔ اس معاشی کوریڈور پر کوئی بڑا پل گر گیا تو درآمد، برآمد اور تیل کی سپلائی رک سکتی ہے، جو ملکی معیشت کے لئے بہت خطرناک ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے میں ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کے سالانہ 50 ہزار گھنٹے وقت کا ضیاع ہو رہا ہے، جو ویلیو کے لحاظ سے 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔
خبر کا کوڈ : 82898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش