0
Tuesday 26 Nov 2019 08:52

الیکشن کمیشن نے فنڈز ضبط کیے تو پی ٹی آئی متنازعہ ہو جائے گی، کنور دلشاد

الیکشن کمیشن نے فنڈز ضبط  کیے تو پی ٹی آئی متنازعہ ہو جائے گی، کنور دلشاد
اسلام ٹائمز۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فنڈز ضبط کرنے کا فیصلہ دے گا تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خود بخود متنازعہ ہو جائے گی۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ حکومتی ترجمان چیف الیکشنر کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صرف فنڈز کو ضبط کر سکتا ہے اور وہ بحق سرکار اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس جمع کرا دیے جائیں گے لیکن اگر فنڈز ضبط کر لیے گئے تو پھر پارٹی خود بخود متنازعہ ہو جائے گی۔ کنور دلشاد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بھی فارن فنڈنگ کیس کی زد میں آئیں گے لیکن انہیں وقت لگے گا ان کے خلاف درخواست اب آئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے خلاف یہ معاملہ بہت پرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے 18 ویں ترمیم کی آڑ میں غلط فیصلے کیے، الیکشن کمیشن کے سربراہ کو حکومت اور حزب اختلاف بیٹھ کر طے کرے گی لیکن ہم نے اس کی مخالفت کی تھی یہ فیصلہ چاروں صوبوں کے چیف جسٹس کو کرنا چاہیے تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 829044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش