0
Tuesday 26 Nov 2019 22:51

مہنگائی کی ذمہ دار کونسی حکومت ہے اسکے تعین کیلئے سپریم کورٹ جائینگے، چوہدری شجاعت

مہنگائی کی ذمہ دار کونسی حکومت ہے اسکے تعین کیلئے سپریم کورٹ جائینگے، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار پچھلی حکومتیں ہیں یا موجودہ، اس کے تعین کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف والا معاملہ کھولنے کا کیا فائدہ؟ عوامی فلاح کے بجائے نئے گورکھ دھندوں میں نہ پڑیں، پرویز مشرف کا کیس پانچ سال سے زائد عرصہ سے چل رہا ہے اور مزید پانچ سال تک چلتا رہے گا، پھر بھی عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر خرابیوں کا خاتمہ ہوگا، ٹماٹر جس بھاؤ اب مل رہے ہیں، کیا پانچ سال بعد ان حرکات کی وجہ سے سستے ہو جائیں گے۔؟

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاملات خرابی کی جس سطح پر پہنچ گئے ہیں، اس کا اصل ذمہ دار کون ہے، پچھلی حکومتیں یا موجودہ حکومت، تمام سیاستدان جو عوام کو امیدیں دلا کر دھوکہ دے رہے ہیں، ان کو بے نقاب کرنا چاہیئے، ہم بھی معاملات کی خرابی کے اصل ذمہ داروں کے تعین کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے پر اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کر رہے ہیں۔ صدر (ق) لیگ نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی یا دھرنا کلچر، جس میں ہماری پارٹی بھی شامل تھی، کے بجائے سب مل کر کسی بھی طریقے سے ملک کو اس دلدل سے باہر نکالیں، جو بھی پارٹی ملک کے مفاد میں جو بھی قدم اٹھائے گی ہم اور ہماری پارٹی سب چیزوں کو بھول کر ملکی مفاد میں اقدام کرنے والوں کا ساتھ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 829154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش