0
Saturday 30 Nov 2019 13:30

لبنانی علماء کیطرف سے ملک میں ہونیوالی بیرونی مداخلت کی پرزور مذمت

لبنانی علماء کیطرف سے ملک میں ہونیوالی بیرونی مداخلت کی پرزور مذمت
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مسلم علماء کمیٹی نے گزشتہ روز اپنے ایک تفصیلی بیان میں لکھا ہے کہ مسلم علماء کمیٹی، لبنان کے حقوق ضائع کرنے اور دوسرے ممالک کیساتھ لبنان کے تعلقات کو محدود کرنے کے مقصد سے ملک کے اندر ہونیوالی تمامتر بیرونی مداخلت کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ اس بیان میں لبنان کے تازہ ترین بحران کیطرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ بعض لوگ امریکہ کو خوش کرنے کیلئے ملکی حاکمیت کو نقصان پہنچانے کے امریکی منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

مسلم علماء کمیٹی لبنان کے اس بیان میں لکھا گیا ہے کہ لبنان کے تمامتر داخلی امور پر لبنانی حکومت کا حق ہے جبکہ لبنانی حاکمیت اور قومی عزت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم اس حوالے سے تھونپے جانیوالے امریکی احکامات کو قبول نہ کریں تاہم لبنانی سیاسی دھڑوں اور اسلامی مزاحمت پر مشتمل ایک ایسی بااختیار قومی حکومت کی تشکیل جو امریکی احکامات قبول نہ کرے کی تشکیل انتہائی ضروری ہے۔ مسلم علماء کمیٹی لبنان نے اپنے اس بیان میں ایک ایسی بااختیار حکومت کی تشکیل پر زور دیا جو لبنانی معیشت کو درپیش مسائل کے حل، کرپٹ عناصر کے محاکمے، لوٹی گئی دولت کو اس کے مالکان کیطرف پلٹانے اور بہترین اقتصادی پالیسی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ 

دوسری طرف حزب اللہ لبنان کیساتھ منسلک لبنانی پارلیمنٹ کی اسلامی مزاحمتی کمیٹی نے مستعفی وزیراعظم کی کابینہ کو سعد الحریری کی سربراہی میں اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں موجود شدید بحران اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ مستعفی حکومت دوبارہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ 
خبر کا کوڈ : 829912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش