0
Monday 2 Dec 2019 18:40

نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے، عمران خان

نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی ترجیح معاشی استحکام، نوجوانوں اور ہنر مندوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا  جس میں ملکی معاشی صورتحال، اعلیٰ عدالتوں میں ایف بی آر سے متعلقہ زیر التوا کیسز پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ برآمدات کے حجم اور ڈالر کے اعتبار سے آمدن میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال اکتوبر میں 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نومبر میں 9.6 فیصد اضافہ سامنے آیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقدمات کے جلد حل سے کاروباری برادری کے مسائل حل ہوں گے، ایکسپورٹرز اور خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے جبکہ ریفنڈز کی ادائیگیوں کے سلسلے میں متعارف کرائے جانے والے نظام کو مزید آسان بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی استحکام آیا جبکہ حکومت کی ترجیح معاشی استحکام، نوجوانوں اور ہنر مندوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا ہے، اس مقصد کے لئے آؤٹ آف باکس سوچ اور تجاویز پیش کی جائیں، حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔
خبر کا کوڈ : 830350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش