0
Monday 2 Dec 2019 22:04

پاکستان نے جاپان بھارت مشترکہ اعلامیہ مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے جاپان بھارت مشترکہ اعلامیہ مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت جاپان اعلامیہ مسترد کر دیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اعلامیہ سیاق و سباق، بے معنی اور غیر ضروری ہے، یہ مہم پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 30 نومبر کے جاپان بھارت مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت جاپان اعلامیہ سیاق و سباق، بےمعنی اور غیر ضروری ہے۔ بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کے پیرائے میں مبینہ مہم پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، بھارت کے پروپیگنڈا سے دنیا واقف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت غاصبانہ اقدامات سے توجہ ہٹانے کیلئے مہم پر عمل پیرا ہے، وہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

بھارت کی ایف اے ٹی ایف کو سیاست زدہ کرنے کی سازش دنیا نے دیکھ لی ہے، پاکستان بھارتی پروپیگنڈے کا ہر سطح پر مقابلہ کرتا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ پر تحفظات سفارتی چینلز سے جاپان تک پہنچا دیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شراکت دار ممالک جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی پر متوازن مؤقف اپنائیں اور زمینی حقائق کے برعکس یکطرفہ نقطہ نظر سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ : 830402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش