0
Friday 6 Dec 2019 10:23

ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے, رضا باقر

ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے, رضا باقر
اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ بہتری کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں پر عملدر آمد جاری ہے، اسٹیٹ بینک چھوٹی صنعتوں کو سستے قرضے فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معیشت میں ابتدائی بہتری حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے، ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بہتری کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں پر عملدر آمد جاری ہے، اسٹیٹ بینک کا چھوٹی صنعتوں کو سستے قرضے فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضے برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گے، کمرشل لینڈرز کو چاہیئے کہ نجی شعبے کو قرضوں میں اضافہ کرے۔ تمام ایسے اقدامات لیے جائیں گے، جو پائیدار ترقی کا باعث بنیں۔ رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں تاثر تبدیل ہو رہا ہے، ملکی معیشت میں جامع بہتری جلد متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود پر فیصلہ افراط زر کے اعداد و شمار پر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، ذخائر میں 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ واجبات میں 1.95 ارب ڈالر کی کمی آئی، یہ کمی جولائی تا اکتوبر 2019ء کے درمیان میں آئی۔
خبر کا کوڈ : 831084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش