0
Saturday 7 Dec 2019 12:22

ملتان، پولیس مقابلے کے بعد 4 ڈاکو ہلاک

ملتان، پولیس مقابلے کے بعد 4 ڈاکو ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مسلح مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے پرمٹ روڈ حاجی پل کے قریب پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقابلے میں 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ ایک ڈاکو کی شناخت شوکت عرف شوکی قلال سے ہوئی، جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دیگر ڈاکوؤں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حاجی پل کے قریب 9 سے 10 مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے بعد پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑے تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ہلاک ڈاکوؤں سے 2 کلاشنکوف، 2 بریٹا پسٹل اور ایک موٹر سائیکل 125 برآمد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 831273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش