0
Tuesday 10 Dec 2019 08:30

عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرائیں، علی امین

عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرائیں، علی امین
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام اور چار ماہ سے زائد عرصہ سے جاری کرفیو کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیکولرازم دفن ہو چکا، بھارت ہندو انتہا پسند فاشسٹ ملک بن چکا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکانہ اقدامات کی محض مذمت کرنے سے آگے بڑھ کر موثر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کی ستر سالہ سیاہ رات کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حوالے سے بھارت پر عالمی دباؤ میں اضافہ کیا جائے اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔ آج بھارت کی تمام اقلیتیں ہندو انتہا پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئی ہیں۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو خطرناک صورت حال کا بر وقت نوٹس لینا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 831805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش