0
Tuesday 10 Dec 2019 09:52

کرتارپور راہداری سکھوں کے لئے نہیں قادیانیوں کو راستہ دینے کے لئے بنائی گئی، حافظ حمداللہ 

کرتارپور راہداری سکھوں کے لئے نہیں قادیانیوں کو راستہ دینے کے لئے بنائی گئی، حافظ حمداللہ 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کا جنازہ پڑھایا جائے، مولانافضل الرحمن ہی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، کشمیر حکومت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے پوری حکومت بیٹھ کر آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا ڈرافٹ درست نہیں بنا سکتی اس سے زیادہ نااہلی اور کیا ہوگی، احتساب کے لئے خود کو پیش کرنے کے دعویدار آج عدالت کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں حالانکہ مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے حکومت کو خود پیش ہونا چاہیئے تھا، الیکشن کمیشن میں بیٹھے لوگ کہتے ہیں حکومت الیکشن کمیشن کا ایک کباڑ خانہ بنانا چاہتی ہے، لندن پلان بارے معلوم نہیں (ن) لیگ کی اپنی پارٹی ہے اور ان کے اپنے فیصلے ہیں، میٹرو اور موٹروے سے ملک نہ بننے کے بیانات دینے والے آج ان پر اپنی افتتاحی تختیاں لگا رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے فوری طور پر نئے فری اینڈ فیئر الیکشن کروایا جائے، کرتارپور راہداری سکھوں کے لئے نہیں قادیانیوں کو راستہ دینے کے لئے بنائی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر مولانا ایاز الحق قاسمی، سٹی امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر، سٹی جنرل سیکریٹری زاہد مقصود قریشی، سیکریٹری اطلاعات میاں جمشید اجمل بھی ہمراہ تھے۔ حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ ہم سے سوال کیا جاتا ہے کہ الیکشن میں نتائج کی تبدیلی بارے آپ اداروں کے پاس کیوں نہیں جاتے انفرادی کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن ودیگر اداروں کے پاس جایا جاتا ہے، لیکن یہ الیکشن تو پورے کا پورا فراڈ تھا جس میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا گیا، انصاف کس سے لینے جاتے اسی لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر نئے فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں، موجودہ حکومت نے بار بار اداروں پر حملہ کیا ہے اور اب حکومت الیکشن کمیشن میں بھی اپنا بندہ لانا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن میں بیٹھے لوگ کہتے ہیں حکومت الیکشن کمیشن کا ایک کباڑ خانہ بنانا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش