0
Tuesday 10 Dec 2019 11:53

بنوں میں لیڈی ہیلتھ ورکر رکشہ ڈرائیور سمیت قتل

بنوں میں لیڈی ہیلتھ ورکر رکشہ ڈرائیور سمیت قتل
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں نامعلوم افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ شب تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں علاقہ نظیم بازار میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ نامعلوم افراد نے رکشہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیڈی ہیلتھ ورکر بستاج بی بی اور رکشے کا ڈرائیور زخمی ہوگئے جن کو بعد میں خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکر اور رکشہ ڈرائیور عبد الرؤف دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکر پولیو مہم کے ڈیوٹی کیلئے جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر بستاج بی بی آئی ڈی پیز کیمپ بکاخیل میں پولیو مہم کی ڈیوٹی کرتی تھی۔ دوسری جانب نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ خیال رہے کہ بنوں میں تین روزہ پولیو مہم 9 دسمبر سے شروع ہوئی ہے اور اس واقعے کے بعد ضلع میں پولیو مہم تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس ملک میں اب تک 94 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 24 کا تعلق بنوں سے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش