0
Tuesday 10 Dec 2019 20:55

خیبر پختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز سے پورے خیبر پختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جو ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور بارش کا بھی امکان ہے، جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بدھ کی رات سے صوبے کے باقی اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ محکمہ کے مطابق بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 4، جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش