0
Friday 20 Dec 2019 09:20

ستمبر 2019ء تک چین نے توانائی کے 12 پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا، سی پیک اتھارٹی

ستمبر 2019ء تک چین نے توانائی کے 12 پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا، سی پیک اتھارٹی
اسلام ٹائمز۔ چین پاکستان راہداری اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ چین نے ستمبر 2019ء تک 12 توانائی کے پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا، جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ کچھ کام کے مختلف مراحل میں ہیں، ان تمام پراجیکٹس سے تقریباً 7240 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کی میٹنگ میں گفت و شنید بھی کی گئی ہے اور ان مجموعی پراجیکٹس میں سے 9 کے مختلف مراحل اور کمرشل اپ ڈیٹس کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 9 پراجیکٹس پر 8.175 ارب ڈالر کی لاگت آئی اور 5320 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، جبکہ بقیہ 3 پراجیکٹس مالی سال برائے برائے 23ـ2020ء میں مکمل ہونگے اور ان کی مدد سے 1920 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 833784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش