0
Saturday 21 Dec 2019 00:24

کوالالمپور سمٹ پر بڑے مسلم ممالک کے تحفظات تھے، دفتر خارجہ

کوالالمپور سمٹ پر بڑے مسلم ممالک کے تحفظات تھے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بڑے مسلم ممالک کے تحفظات کے باعث کوالالمپور سمٹ میں حصہ نہیں لیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں حصہ نہیں لیا کیونکہ اس سمٹ پر بڑے مسلم ممالک کو تحفظات تھے اور یہ تحفظات مسلم امہ میں تقسیم کے حوالے سے خدشات پر مبنی تھے، ان تحفظات کو دور کرنے کے لیے وقت اور کوششوں کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان امہ میں اتحاد اور یکجہتی چاہتا ہے، جس کے لئے کام کرتا رہے گا، مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز کو مؤثر طریقے سے حل کرنا ناگزیر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گذشتہ روز امریکا بھارت مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے بیان کو پاکستان مسترد کرتا ہے، پاکستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع و وزیر خارجہ کے دعوے لغو اور بے بنیاد ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں، واشنگٹن کو امریکا بھارت مشترکہ بیان پر نا پسندیدگی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 833929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش