0
Monday 23 Dec 2019 14:44

متحدہ عرب امارات صیہونی جال میں بری طرح پھنس چکا ہے، عرب میڈیا

متحدہ عرب امارات صیہونی جال میں بری طرح پھنس چکا ہے، عرب میڈیا
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کیطرف سے اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات کا کھل کر دفاع کئے جانے کو متحدہ عرب امارات کے صیہونی جال میں پھنس جانے کے مترادف قرار دیا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کا تازہ ترین بیان جو اسرائیلی اعلی حکام کیطرف سے شکریے اور گرماگرم خیرمقدم کا بھی باعث بنا، غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی تاریخی حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا۔ المیادین کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کے اس اقدام سے جو واضح ہوتا ہے وہ اسرائیل کیساتھ ظاہری دوستانہ تعلقات کی استواری اور اتحاد سے کہیں بڑھ کر ہے۔ عرب چینل المیادین نے اس حوالے سے "اسپیکٹیٹر" نامی انگریزی مجلے میں چھپنے والے ایک مقالے کا حوالہ دیا ہے جس کا عنوان "اسرائیل اور عربوں کے درمیان اتحاد کیخاطر اسلام کی اصلاح" ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے "اسلام کی اصلاح" جیسی عبارت استعمال کرنے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ابوظہبی میں موجود متحدہ عرب امارات کے اعلی مسلمان حکام کیساتھ اسرائیل نے بعض مفاہمتوں پر دستخط کئے ہیں جبکہ دوسری طرف غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کیطرف سے "اسلام کی اصلاح" جیسی تعابیر کے استعمال پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور عبداللہ بن زاید کے اس بیان کا مطلب 'مبینہ تاریخی حقیقت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لینا' قرار دیا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی امریکی حکومت اور غاصب صیہونی رژیم کیطرف سے جو کچھ تاریخی حقیقت کے عنوان بیان کیا جا رہا ہے وہی ہے جسکے ذریعے وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کو اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات اور اتحاد قائم کرنے پر مائل کر رہے ہیں جبکہ انکا یہ اقدام بھی غیر موثر ثابت ہو گا۔ دوسری طرف عالمی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر جس کو گامبیا کی شہری ہونے کی وجہ سے بنجمن نیتن یاہو کے حقارت آمیز بیانات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے، نے فلسطینی مملکت اور قوم کو قانونی طور پر تسلیم کرتے ہوئے فلسطینی سرزمینوں پر انجام پانے والے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کو عنقریب شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 834328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش