0
Thursday 7 Jul 2011 02:10

پاکستان بھر میں محسن انسانیت حضرت امام حسین ع کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

پاکستان بھر میں محسن انسانیت حضرت امام حسین ع کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا
پاراچنار:اسلام ٹائمز۔دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان اور اسکے شمالی اور قبائلی علاقوں میں حریت پسندوں کے پیشوا محسن انسانیت حضرت امام حسین ع کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ کرم ایجنسی کے مختلف مقامات پر حریت پسندوں کے پیشوا محسن انسانیت حضرت امام حسین ع کے یوم ولادت کے موقع پر محافل میلاد منعقد ہوئیں، اس سلسلے کا سب سے  بڑا اجتماع مدرسہ خامنہ ای پاراچنار میں منعقد ہوا۔ جس سے علمائے کرام و سکالرز نے خطاب کیا۔ پاراچنار کے عوام نے تین شعبان کی مناسبت سے اسلام ٹائمز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سالہ مسلط یزیدی محاصرے اور طالبان لشکر کشیوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور پاراچنار کے عوام کو سید الشھدا  حضرت امام حسین ع اور کربلا کے راستے پر چلنے سے ملا ہے، کیونکہ کربلا ہر دور میں انسان کے لئے مشعل راہ، مسائل کا حل اور مطالم کا مدوا ہے، اسلئے کہ 
انسان کو بیدار تو ہو لینے دو 
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین ع
خبر کا کوڈ : 83433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش