0
Friday 27 Dec 2019 09:51

کراچی میں رات کے وقت سردی میں اضافے کا امکان

کراچی میں رات کے وقت سردی میں اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جمعرات کو کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے سبب سردی میں معمولی کمی رہی۔ آج بروز جمعہ رات کے وقت سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جعمرات کو شہر میں دو متفرق سمتوں کی ہوائیں چلیں، صبح کے وقت کوئٹہ کی شمال مشرقی، جبکہ دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں، جس کے سبب دن کے وقت خنکی میں قدرے کمی رہی۔ گذشتہ دنوں کے مقابلے میں جعمرات کوچلنے والی ہوائیں 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، جس کی وجہ سے صبح کے وقت پارہ 9 ڈگری رہنے کے باوجود سردی میں کمی رہی۔
خبر کا کوڈ : 835011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش