0
Friday 27 Dec 2019 11:42

بھارت ایل او سی پر جنگ بھڑکانے سے باز رہے، مسعود خان

بھارت ایل او سی پر جنگ بھڑکانے سے باز رہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کرنے، آزادکشمیر کے مختلف سیکٹروں میں سول آبادی کو نشانہ بنانے اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی پر جنگ بھڑکانے سے باز رہے۔ ہم پاک فوج کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی نہیں بھولیں گے۔ علاوہ ازیں آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور نوجوان سیاسی رہنما چودھری صہیب سعید نے جمعرات کے روز کشمیر ہاؤس میں سردار مسعود خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر نے چودھری صہیب سعید کی ان کوششوں کی تعریف کی جو وہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لئے کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش