0
Sunday 29 Dec 2019 21:52

پاکستان میں اقلیتی برادری محفوظ ہے جبکہ بھار ت میں مسلمان نشانہ پر ہیں، حلیم عادل شیخ

پاکستان میں اقلیتی برادری محفوظ ہے جبکہ بھار ت میں مسلمان نشانہ پر ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برداری مکمل طور پر محفوظ ہے، 5 جنوری کو ہندو برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ٹنڈو الہیار سے کھوکھرا پار تک شاندار ریلی نکالی جائے، جس کے ذریعے بھارت کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادری محفوظ ہے، جبکہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سمیت اقلیتی برادریاں ہندو انتہاء پسندوں کے نشانہ پر ہیں۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں ممتاز بھٹی، علی ہنگورو، ندیم حاجیانو اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں پر مذہب کے نام پر اقلیتی برداری کے بنیادی حقوق غضب کئے جا رہے ہیں، اس کے برعکس پاکستان میں رہنے والے اقلیتی برادری کے لوگ مکمل طور پر محفوظ اور آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے بھارت کی تباہی نظر آرہی ہے، مودی ہٹلر بنا ہوا ہے اس نے کشمیر کے ساتھ ساتھ آسام، گجرات اور دیگر مسلمان اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ خراب صورتحال کی وجہ سے بھارت خانہ جنگی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پانچویں جنریشن وار شروع کرکے اور فیصلوں کی آڑ لے کر کچھ سیاستدان فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکلیف کا دور اب ختم ہوچکا ہے، 2020ء پاکستان کی کامیابی کا سال ہوگا، فیصلے عوام کی بھلائی کیلئے کئے جائیں گے، ملک کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش