0
Monday 30 Dec 2019 19:00

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، حکومت اور حزب اختلاف کے اجلاس کی اندرونی کہانی

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، حکومت اور حزب اختلاف کے اجلاس کی اندرونی کہانی
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے لئے تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس اسپیکر آفس میں جاری ہے۔ بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شیریں مزاری کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں شیریں مزاری، اعظم سواتی، پرویز خٹک نصیب اللہ بازئی، مشاہد اللہ خان، شیزا فاطمہ خواجہ، ڈاکٹر سکندر مہندرو، راجہ پرویز اشرف اور شاہدہ اختر علی شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت، سندھ اور بلوچستان کے اراکین اپوزیشن کو دے چکی ہے، اپوزیشن بھی چیف الیکشن کمشنر اصولی طور پر حکومت کو دے چکی ہے مگر حکومت موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کو بطور چیف الیکشن کمشنر لانا چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن گذشتہ مبینہ متنازعہ الیکشن کے باعث بابر یعقوب کے نام کو قبول نہیں کررہی اور ان کے علاوہ دیگر دو ناموں میں سے کسی ایک کو لانے کا مطالبہ کررہی ہے۔ حکومتی اراکین کا موقف ہے کہ جب ہماری طرف سے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کے ناموں پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا جارہا تو پھر اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کے لئے ہمارے  نام پر اعتراض کیوں اٹھا رہی ہے؟ حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن کے ناموں پر ہمیں اعتراض نہیں تو ہمارے نام پر اپوزیشن کو اعتراض کیوں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 835637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش