0
Thursday 7 Jul 2011 22:46

قراقرم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل میں داخلے تاخیر کا شکار، رپورٹ

قراقرم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل میں داخلے تاخیر کا شکار، رپورٹ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایجوکیشن میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند اُمیدواروں کو رلا کر رکھ دیا ہے، داخلوں کے حوالے سے قومی اور علاقائی اخبارات میں اشتہارات دینے اور پراسپکٹس جاری کرنے کے باوجود داخلوں کا عمل گزشتہ 7 مہینوں سے تعطل کا شکار، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہشمند اُمیدواروں کا وی سی قراقرم یونیورسٹی سے شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق قراقرم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سات ماہ قبل ایجوکیشن میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے باقاعدہ طور پر قومی اور علاقائی اخبارات میں اشتہارات شائع کروائے تھے، جبکہ ایجوکیشن میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند افراد کو داخلہ فارم کے ساتھ پراسپیکٹس بھی جاری کیا گیا تھا، جس پر متعدد اُمیدواروں نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے کاغذات متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروائے تھے، لیکن سات مہینے گزرنے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلوں کا سلسلہ شروع نہیں کیا، جس کی وجہ سے اُمیدواروں میں شدید بے چینی اور مایوسی پھیل گئی ہے۔ اُمیدواروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ حقائق سے آگاہ نہیں کر رہی ہے کہ کب داخلے شروع ہونگے، کچھ پتہ نہیں؟ داخلوں میں مزید تاخیر ہونے کی صورت میں ہم ملک کی دوسری یونیورسٹیوں میں بھی داخلے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اُنہوں نے وی سی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر نجمہ نجم سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا آغاز کر کے کلاسوں کا اجراء کیا جائے، تاکہ اُمیدواروں کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچ سکے۔
خبر کا کوڈ : 83635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش