0
Saturday 4 Jan 2020 11:31

کراچی، اورنج لائن بس منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ

کراچی، اورنج لائن بس منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن پروجیکٹ آئندہ 4 ماہ کے اندر مکمل کرے اور ریڈ لائن کو ٹینڈر کے مراحل کیلئے تیار کیا جائے، جس کیلئے وہ چاہتے ہیں کہ اس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 14 اگست کو انجام دی جائے۔
جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں بی آر ٹی ایس، اورنج لائن اور ریڈ لائن کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اورنج لائن بس پروجیکٹ 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں کہا کہ اورنج لائن پر جاری کام آخری مراحل میں ہے، اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اسے اگلے 3 ماہ کے اندر مکمل کریں اور اسی کے ساتھ ساتھ بسوں کی خریداری اور ابتدائی طور پر 25 بسوں کی خریداری کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بہترین بسیں خریدی جائیں، جن میں بیٹھنے کی گنجائش 40 مسافروں کی ہو، 80 مسافر کھڑے ہونے کی گنجائش یا مزید بڑی بسیں، جو کہ ڈبل گنجائش کی ہوں خریدی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دیں۔ انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گرین لائن پروجیکٹ مینجمنٹ اور وفاقی حکومت سے بات کریں، تاکہ یکساں اور مشابہت کی حامل گنجائش والی بسیں خریدی جا سکیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پہلے ہی نمائش میں انڈر پاس اور میزنائن فلور کی تعمیر کیلئے 962 ملین روپے کی منظوری دے چکے ہیں، محکمہ خزانہ نے معاملہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بھیج دیا ہے، جو رقم جاری کرنے کیلئے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سرجانی ٹاؤن میں گرین لائن بس ڈپو کیلئے زمین منصوبے کے نام پر منتقل کر دی گئی، جس کا محکمہ بلدیات پیر تک نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 836431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش