0
Friday 10 Jan 2020 15:48

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر خارجہ کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں ایران امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ  نے بطور سفیر پاکستان تعیناتی پر سید محمد علی حسینی کو مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ تاریخی اور مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے پاک ایران دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد نہیں ہے۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کروانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم بیرونی دوروں پر روانہ ہو رہا ہوں۔ ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کی بھر پور کوشش کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 837659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش