0
Friday 10 Jan 2020 17:04

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جیل میں قید قدیمی ترین شامی قیدی رہا

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جیل میں قید قدیمی ترین شامی قیدی رہا
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں قید سب سے پرانے شامی قیدی صدقی الموقت کو آج صبح رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل سے آج رہا ہونے والے شام کے قدیمی ترین قیدی صدقی المقت نے رہائی کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ شام کی گولان ہائٹس بھی اسی طرح آزاد کروائیں گے جس طرح میں آزاد ہوا ہوں۔ صدقی المقت جنہوں نے اپنی زندگی کے 32 سال اسرائیلی جیل میں گزارے ہیں، نے اس بات پر زور دیا کہ گولان کی مکمل آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں گولان واپس پلٹ رہا ہوں تاکہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کیلئے اپنی کوششیں دوبارہ سے شروع کر سکوں۔
واضح رہے کہ "شامی قیدیوں کے سلسلے کی پہلی کڑی" کے نام سے معروف صدقی المقت نے پہلی مرتبہ اسرائیلی جیل میں 27 سال گزارے تھے تاہم وہ اکتوبر 2012ء میں آزاد کر دیئے گئے لیکن پھر گولان ہائٹس کے شہر مجدل شمس سے سال 2015ء میں دوسری مرتبہ گرفتار کر لئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 837670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش