0
Friday 10 Jan 2020 19:55
ہمیں ہمسایہ برادر اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ دینا چاہئے، حامد رضا

امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتا ہے، سنی اتحاد کونسل

ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بجائے امریکہ مخالف ممالک کا ساتھ دینا چاہئے
امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتا ہے، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہماری وفاداری ایران یا سعودی عرب نہیں مکہ اور مدینہ کے بعد پاکستان کیساتھ ہے، قوم اس وقت ن لیگ ڈیل اور حکومت ڈھیل کی پالیسی دیکھ رہی ہے، عالمی و علاقائی قیادتیں دنیا کو ممکنہ تباہی سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، طاغوتی قوتوں کا اصل نشانہ مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعماری و سامراجی قوتوں کی مزاحمت کیلئے اتحاد امت ناگزیر ہے، ہمیں ہمسایہ برادر اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ دینا چاہئے، امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتا ہے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے زمینی حقائق نے تمام جذباتی نعروں کو ڈھیر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی طرح کا اتفاق رائے عوامی معاملات کی قانون سازی پر بھی نظر آنا چاہئے تاکہ عام آدمی کے مسائل کم ہو سکیں، پارلیمنٹ میں سیاسی مفاہمت کی فضا جمہوریت کا حُسن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکی گریٹر پلان کا حصہ ہے، امریکہ نے ایران کیخلاف جارحیت کی تو امریکہ افغانستان کی طرح ایران میں بھی رسوا اور پسپا ہو گا، ایران امریکی سامراج کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہے ہم ایران کا ساتھ نہیں دے سکتے تو فریق بھی نہیں بننا چاہئے، امریکہ نے پچھلے پچیس سالوں کے دوران 9 مسلم ممالک میں ایک کروڑ دس لاکھ مسلمان شہید کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر مسلم دنیا کو صلاح الدین ایوبی جیسی جراتمند قیادت کی ضرورت ہے۔ ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بجائے امریکہ مخالف ممالک کا ساتھ دینا چاہئے۔ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہماری حکومت کا موقف بزدلانہ ہے۔ ہمسایہ اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 837707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش