0
Monday 13 Jan 2020 23:06

امریکہ میں زیر تربیت 12 سعودی فوجی چائلڈ پورنوگرافی کے شوقین نکلے

امریکہ میں زیر تربیت 12 سعودی فوجی چائلڈ پورنوگرافی کے شوقین نکلے
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں اس وقت سینکڑوں سعودی فوجی اہلکار تربیت کی غرض سے موجود ہیں، جن میں سے بہت سارے امریکی بحریہ کے زیر انتظام تربیت حاصل کر رہے ہیں، تاہم ایک درجن کے قریب سعودی نوجوانوں کو اخلاق سے گری سرگرمیوں اور انتہا پسندانہ خیالات رکھنے کے الزام میں امریکا سے فوری طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت سینکڑوں سعودی فوجی اہلکار دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے تحت امریکی بحریہ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ 12 سعودی اہلکار ایسے ہیں جنہیں ناپسندیدہ قرار دے کر امریکا سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ وہ سعودی فوجی ہیں جو یہاں تربیت حاصل کر رہے تھے مگر ان کے موبائلز اور زیر استعمال کمپیوٹرز کے معائنے سے انکشاف ہوا کہ وہ جنسی ویڈیوز اور تصویروں کے بہت شوقین تھے، افسوسناک بات یہ تھی کہ کئی سعودی اہلکار چائلڈ پورنو گرافی یعنی بچوں کی جنسی تصاویر اور ویڈیوز کے شوقین پائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 838279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش