0
Saturday 9 Jul 2011 13:31

کراچی،فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں مزید 6 افراد جاں بحق

کراچی،فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں مزید 6 افراد جاں بحق
 کراچی:اسلام ٹائمز۔کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں رات 12 بجے سے اب تک مزید چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کے علاقے ماڑی پور سے نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ پی آئی بی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالوحید جاں بحق ہو گیا۔ حسن اسکوائر کے قریب نامعلوم افراد نے منی بس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ دوسری جانب بلدیہ مواچھ گوٹھ میں بھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ لائنز ایریا اور اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی کے قریب بھی دو افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
 دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں رات 12 بجے کے بعد سے فائرنگ کے واقعات میں مزید پانچ افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حسن اسکوائر سے عیسیٰ نگری کی جانب جاتے ہوئے مسلح ملزمان کی جانب سے ایک بس پر اندھ دھند فائرنگ کر دی گئی ،جس کے نتیجے میں اشرف نامی شخص ہلاک ہوا، جس کے بعد کٹی پہاڑی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ منگھو پیر روڈ پر کنواری کالونی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے داوٴد نامی شخص ہلاک ہوا، جس کی لاش کو پولیس کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 32 سالہ عبدالوحید کو قتل کر دیا۔ ماری پور کے علاقے سے 33 سالہ محمد اسلم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ جبکہ پی آئی بی کالونی کے علاقے میں ہی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

خبر کا کوڈ : 83857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش