0
Thursday 16 Jan 2020 23:49

قاسم سلیمانی کی شہادت مسلم حکمرانوں کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے، متحدہ علماء محاذ

قاسم سلیمانی کی شہادت مسلم حکمرانوں کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی جانب سے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال کراچی میں صوبہ پنجاب سے آئے صوبائی صدر علامہ آغا نیئر عباس جعفری اور سیکریٹری جنرل علامہ محمد سلیم حیدر کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مجرمانہ خاموشی حمیت اسلامی کے منافی ہے، اسلام اور عالم اسلام عالمی استعمار کی سازشوں کا شکار اور مسلم حکمران کاسہ لیس بنے ہوئے ہیں، متحدہ علماء محاذ پاکستان دنیا بھر میں ہونے والے مظالم پر آواز حق بلند کرتی رہے گی، قاسم سلیمانی کی شہادت مسلم حکمرانوں کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے، آج بھی متحد ہوکر عالمی استعمار کو نہیں للکارا تو دشمنان اسلام کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔

مقررین نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی نگاہیں افواج پاکستان پر لگی ہیں، مائیں بہنیں اور بیٹیاں پکار پکار کر کسی محمد بن قاسم کی راہ تک رہی ہیں، لیکن پوری دنیا میں نہ کوئی خالد بن ولید، سلطان صلاح الدین ایوبی، محمود غزنوی نظر آتا ہے نہ فاروقی و حسینی جذبہ، اسلامی ممالک کے حکمران مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ مقررین نے پنجاب سے تشریف لانے والے علماء کے جذبہء خیر سگالی کو سراہتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے لئے ان کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت 26 جنوری اتوار کو جناح لان ایم اے جناح روڈ کراچی پر ہونے والی فلسطین و کشمیر کی پکار کانفرنس پورے پاکستان میں بیداری کا پیغام اور قومی آواز ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 838929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش