0
Friday 17 Jan 2020 11:53

مسلم لیگ (ق) کے بعد فواد چوہدری بھی بزدار سرکار پر برس پڑے

مسلم لیگ (ق) کے بعد فواد چوہدری بھی بزدار سرکار پر برس پڑے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلٰی عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے اجلاس میں اعتراض اٹھایا کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا، جس کے باعث تحریک انصاف کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔  فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں نہ سیاسی حصہ ڈلیور کر رہا ہے اور نہ ہی انتظامیہ توقعات پر پورا اتر رہی ہے، پنجاب کے ڈلیور نہ کرنے سے عوامی سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے اور مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کور کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا کہ پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے صرف 77ارب روپے ریلیز ہوئے، وزیراعلٰی عثمان بزدار حکومت اضلاع کو صوبائی فنانس ایوارڈ بھی نہیں دے رہی، صوبائی سطح پر کچھ ہو رہا ہے نہ اضلاع کو فنڈز منتقل ہو رہے ہیں۔ فواد چوہدری کی نشاندہی کے بعد وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کر کے اضلاع کو فنڈز منتقل کئے۔
 
خبر کا کوڈ : 838960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش