0
Saturday 18 Jan 2020 14:15
20 سے 24 جنوری تک مزید برفباری کا امکان

وادی نیلم میں برفانی تودے گرنے کا نیا الرٹ جاری

وادی نیلم میں برفانی تودے گرنے کا نیا الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں آئندہ ہفتے مزید برفباری کا نیا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں حالیہ برفباری کے باعث برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں 20 جنوری سے 24 تک مزید تک برفباری کا امکان ہے۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں برفباری کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، اس لئے مقامی انتظامیہ جانی نقصان سے بچنے کے لئے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث ملک بھر میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، سب سے زیادہ جانی نقصان وادی نیلم میں ہوا تھا، جہاں کئی دیہاتوں پر برفانی تودے گرے تھے۔
خبر کا کوڈ : 839217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش