0
Sunday 19 Jan 2020 10:02

مظفرآباد، وادی نیلم اور دیگر متاثرہ علاقےآفت زدہ قرار

مظفرآباد، وادی نیلم اور دیگر متاثرہ علاقےآفت زدہ قرار
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہو گئی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر فاروق خان نے برفباری سے متاثرہ علاقے ضلع نیلم، وادی لیپہ اور ضلع حویلی کے علاقے بھیڈی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ قدرتی آفات ایکٹ 1976ء کے تحت کمشنر مظفرآباد کو ریلیف کمشنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ آزادکشمیر کی وادی نیلم، وادی گریس اور سُرگن ویلی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں چوتھے روز بھی امدادی کام جاری رہا۔ سرگن ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے زخمی خاتون دم توڑ گئی۔ وادی لیپہ میں شدید برف باری سے شیر گلی موجی روڈ بند ہونے سے عوام کو 17 روز سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آزادکشمیر میں حالیہ برفباری کے باعث برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں 20 سے 24 جنوری تک مزید برفباری کا امکان ہے، آزادکشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں برفباری کے دوران لینڈسلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ جانی نقصان سے پچنے کے لیے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرے۔
خبر کا کوڈ : 839341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش