0
Wednesday 22 Jan 2020 00:09

ملتان، جمعیت علمائے اسلام (ف) 5 فروری کو اظہار یکجہتی کشمیر کے طور پر منائے گی 

ملتان، جمعیت علمائے اسلام (ف) 5 فروری کو اظہار یکجہتی کشمیر کے طور پر منائے گی 
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا محمد صفی اللہ، ضلعی امیر وڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب مولانا محمد ایاز الحق قاسمی، جنرل سیکریٹری قاری محمد یاسین، سٹی امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ آئین شریعت کانفرنس مارچ2020ء لاہور میں منعقد ہوگی اور پانچ فروری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملتان سمیت صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، قائد جمیعت کی پنجاب سے تحریک شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ملتان میں کشمیر ریلی جامع مسجد جلال باقری سے نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ پر جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان اور تمام تحصیلوں کے ذمہ داران کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ضلعی امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی، جنرل سیکریٹری قاری محمد یاسین، سٹی امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر، سٹی جنرل سیکریٹری زاہد مقصود قریشی، تحصیل شجاع آباد کے امیر خواجہ عبد المالک صدیقی، جنرل سیکریٹری مولانا محمد احمد، تحصیل جنرل سیکریٹری مولانا محمود الحسن نقشبندی کے علاوہ مولانا قاری طسین، مولانا عبدالرحمن قاسمی، مولانا قاسم، مولانا یوسف مدنی، میاں جمشید اجمل، مولانا محمد ناصرموہانی، نقیب اللہ کاکڑ، قاری اسلم، مولانا عطاالرحمن، مولانا معاویہ سیال، پروفیسر مشتاق احمد کشمیری، مولانا طیب فرید، مولانا بلال، یسین شفیق، محمود الحسن غوری، اخلاق سلیمانی، قاری ابراہیم، مفتی عثمان، مفتی حبیب اللہ بلال کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ مولانا محمد صفی اللہ نے مزید کہا کہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر پانچ فروری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیرسے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بھرپور ریلیاں نکالی جائیں گی، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بر بریت کی مثال قائم کر رکھی ہے اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا اور کشمیریوں کو آزادی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمیعت کی پنجاب سے تحریک شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ملتان سمیت صوبہ بھر سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان تحریک میں حصہ لیں گے اور ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 839892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش