0
Saturday 25 Jan 2020 15:22

سکولوں میں ہنگامی صورتحال میں پولیس کو اطلاع دینے والے آلات خراب نکلے

سکولوں میں ہنگامی صورتحال میں پولیس کو اطلاع دینے والے آلات خراب نکلے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہنگامی صورتحال میں پولیس کو اطلاع دینے والے آلات خراب ہوگئے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے بیشتر سکولوں میں نصب پینک بٹن خراب اور 531 ناکارہ پائے گئے۔ سپیشل برانچ نے اے پلس اور اے کیٹگری کے سرکاری سکولوں کی چیکنگ کے بعد رپورٹ تیار کی اور محکمہ سکول ایجوکیشن کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اے اور اے پلس کیٹیگری کے 5 ہزار 724 سکولوں میں پینک بٹن نصب کئے گئے تھے، جس میں بیشتر سکولوں میں نصب پینک بٹن خراب اور 531 ناکارہ پائے گئے۔ سرکاری سکولوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سابق وزیراعلٰی نے ہر سکول کے فون میں پینک بٹن نصب کرنے کی ہدایت کی تھی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے خراب آلات کو جلد ٹھیک کروا کر متعلقہ ادارے کے فوکل پرسن کو رپورٹ کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ تمام سرکاری سکول دوروز کے اندر آلات کی درستگی کی رپورٹ فراہم کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 840619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش