0
Sunday 26 Jan 2020 23:55

تہران، ایرانی و عمانی وزرائے خارجہ کی ملاقات

تہران، ایرانی و عمانی وزرائے خارجہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی آج ایران کے اپنے مختصر دورے پر تہران پہنچے اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کیساتھ ملاقات کی۔ ایرانی و عمانی وزرائے خارجہ کی اس ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور خاص طور پر آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے مشترکہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں کشتیرانی کی حفاظت اور انرجی کے مسائل میں باہمی قریبی تعاون پر اپنی حکومتوں کے مصمم ارادے کا اظہار کیا اور دونوں فریقوں کیطرف سے ان میدانوں میں فعال کردار ادا کئے جانے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور محمد جواد ظریف کی جاری ماہ میں یہ چوتھی ملاقات ہے جو تہران کے انکے اس مختصر دورے کی اہمیت کو واضح کرتی ہے جبکہ اس سے قبل عمان کے وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے کے منگل کے روز تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کیساتھ ملاقات کی تھی۔ اسی طرح محمد جواد ظریف نے بھی بھارت سے اپنے واپسی کے سفر میں مسقط میں مختصر قیام کے دوران یوسف بن علوی سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف قبل ازیں دو ہفتہ قبل عمان کے آنجہانی بادشاہ سلطان قابوس کے ترحیمی مراسم میں شرکت اور نئے بادشاہ سلطان ھیثم بن طارق کیساتھ ملاقات کیلئے عمان گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 840873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش