0
Tuesday 28 Jan 2020 12:48

میرے ایک ووٹ سے حکومت بنتی اور گرتی ہے تو میں کمال بندہ ہوں، شیخ رشید

میرے ایک ووٹ سے حکومت بنتی اور گرتی ہے تو میں کمال بندہ ہوں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر میرے ایک ووٹ سے حکومت بن یا گر سکتی ہے تو پھر میں کمال کا آدمی ہوں۔ سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے ریلوے کی بہتری اور بھلائی کے لیے احکامات دیے ہیں، ہم عدالت کے مشکور ہیں، چیف جسٹس نے جو بھی ہدایت کی ہے اس پر عمل کریں گے، ان کی ہدایت کی روشنی میں ریلوے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آرمی چیف میں معاملہ پر کہا تھا کہ سب ووٹ دیں گے اور سب نے ووٹ دیا، جتنا عرصہ وزیرِ اعظم عمران خان رہیں گے اتنا ہی عرصہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی رہیں گے۔ قومی اسمبلی میں میرا صرف ایک ووٹ ہے، اگر ایک ووٹ کے باوجود حکومت گرا اور بنا رہا ہوں تو پھر میں کمال کا آدمی ہوں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ ریلوے کرپٹ ترین ادارہ ہے، جس میں کوئی بھی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی۔ ہر روز حکومتیں گرانے اور بنانے والوں سے اپنی وزارت نہیں چل رہی۔
خبر کا کوڈ : 841164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش