0
Tuesday 28 Jan 2020 18:53

علامہ اقتدار نقوی کی جماعت اسلامی ملتان کے امیر سے ملاقات، دونوں رہنماوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کے حوالے سے تبادلہ خیال 

علامہ اقتدار نقوی کی جماعت اسلامی ملتان کے امیر سے ملاقات، دونوں رہنماوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کے حوالے سے تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری شعبہ اُمور خواتین علامہ قاضی نادر حسین علوی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔ دورے کے موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے استقبال کیا۔ ملاقات میں ایران امریکہ کشیدگی اور اُس کے خطے پر مرتب ہونے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکہ کو جواب دے کر مسلم اُمہ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، کاش مسلم اُمہ میں بھی ایران جیسی ہمت، جرات اور حمیت پیدا ہو جائے اور وہ اغیار کی غلامی کی بجائے اسلام کی حقانیت کے ساتھ آگے بڑھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مسلسل امریکہ کو آفٹر شاکس لگ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں یہ سلسلہ جاری رہے گا، امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنا کر حماقت کی ہے جس کی سزا پوری امریکی قوم کو بھگتنا ہوگی، آج قاسم سلیمانی کی شہادت نے بڑے بڑے ظالموں اور متکبروں کو بے نقاب کردیا ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 841237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش