0
Wednesday 29 Jan 2020 01:38

رواں سال مہنگائی کی شرح 12 فیصد رہے گی، رضا باقر

رواں سال مہنگائی کی شرح 12 فیصد رہے گی، رضا باقر
اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ملکی معیشت کو پیش نظر رکھتے ہوئے شرح سود کو 13.25 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاشی حالات اور افراط زر کی شرح کو دیکھتے ہوئے موجودہ شرح سود کو ٹھیک کہا جاسکتا ہے۔ رضا باقر نے کہا کہ جولائی سے اب تک مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، رواں سال ملک میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی، مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائے گی، سپلائی بہتر ہونے سے مہنگائی کی شرح میں کمی آنے کی توقع ہے۔ رواں سال زرعی پیداوار ہدف سے کم ہونے کا خدشہ ہے لیکن اس کے مقابلے میں دیگر شعبوں میں پیداوار بڑھ رہی ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے اچھے اشاریے سامنے آرہے ہیں جبکہ سیمنٹ کی پروڈکشن بھی بڑھ رہی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے برآمدی صنعتوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی مرکزی بینک کی ترجیح ہے اس لئے برآمدی شعبے کے لیے قرضوں کی حد 200 ارب روپے کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 841302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش