0
Sunday 10 Jul 2011 22:12

عمران خان کا نواز شریف کو سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ

عمران خان کا نواز شریف کو سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت ہٹاؤ ملک بچاؤ تحریک کے تحت ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں نگران حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹریل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صدر زرداری کے ہوتے ہوئے ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں اور اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو ملک بھر کی سڑکیں خون سے بھر جائیں گی۔ عمران خان نے نواز شریف کو سیاست سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ شروع دن سے اگر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی تو آج ملک کی ابتر صورتحال نہ ہوتی، نواز شریف اور زرداری نے اقتدار کی باری لگائی ہوئی ہے، دونوں میں مک مکا ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 84146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش