0
Friday 31 Jan 2020 16:36

شاہ محمود قریشی کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں دیرپا قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دفترخارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے طالبان کے ساتھ حالیہ بات چیت سے متعلق وزیرخارجہ کو بتایا اور افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان حتمی امن معاہدہ انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا اور اس سے نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

مذکورہ ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے امریکی نمائدہ خصوصی کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان، افغانستان میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ علاوہ ازیں دونوں فریقن نے افغان امن عمل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ یہ ملاقات امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر بظاہر نظر آنے والے ڈیڈلاک پر دونوں فریقن میں بڑھتی کشیدگی کے بعد دیکھنے میں آئی۔ دوحہ میں ہونی والی پیش رفت سے جڑے ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبان نے داخلی طور پر امریکی فورسز کے خلاف حملوں کو روکنے اور افغان حکومت کے مفاد کے خلاف حملوں کو 'کم' کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا لیکن طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 841783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش