0
Thursday 6 Feb 2020 16:03

ریاست مخالف تقاریر، عالمیگر وزیر کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ سے بھی مسترد

ریاست مخالف تقاریر، عالمیگر وزیر کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ سے بھی مسترد
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے مال روڈ پر گزشتہ برس 29 نومبر کو طلبہ مارچ میں حکومت مخالف نعرے لگانے اور بغاوت کے الزام میں گرفتار عالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گورال نے عالمگیر وزیر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے مترادف ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ ملزم عالمگیر وزیر کیخلاف تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
 
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فوٹو گرامیٹگ ٹیسٹ پازیٹیو ہے اور وائس میچنگ بھی پازیٹو ہے، ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ دوسری جانب ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ  بے قصور ہوں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے، کسی قسم کی بغاوت میں ملوث نہیں ہوں، جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، ضمانتی مچلکے دینے کیلئے تیار ہیں۔ درخواستگزار ٹرائل میں بھی باقاعدگی سے پیش ہوتا رہے گا۔ کینٹ کچہری اور سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست منظور کرکے رہا کرنے کا حکم  دے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 843021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش