0
Sunday 9 Feb 2020 11:38

نااتفاقی مسلمانوں کا سب سے بڑا چیلنج ہے، پیر ہارون گیلانی

نااتفاقی مسلمانوں کا سب سے بڑا چیلنج ہے، پیر ہارون گیلانی
اسلام ٹائمز۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں منعقدہ فکری نشست بعنوان ”اُمت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور صہیونی عزائم“ کے دوران خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو درپیش مسائل کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم دنیا کی محبت میں گرفتار اور جہاد سے منہ موڑ چکے ہیں، مذہب و ملت کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آپس کی نااتفاقی مسلمانوں کا سب سے بڑا چیلنج ہے، مسلم امہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، صہیونیت انتہا پسند مذہبی نظریات رکھنے والی تحریک کا نام ہے جس کا مقصد گریٹر اسرائیل کا قیام ہے اور یہ مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
 
نشست کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا جس کی صدارت سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے کی۔ اس موقع پر نشست کے کلیدی مقرر سجادہ نشین درگاہ حضرت میاں میرؒ و رہبر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ، مذہبی سکالر پروفیسر سیف اللہ خالد، ممتاز دانشور سلمان غنی، نائب رہبر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر غلام رسول اویسی، رضیت باللہ خان، مفتی سید معرفت شاہ، ماہر قانون سردار عظیم اللہ میو، بیگم صفیہ اسحاق، فاروق خان آزاد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 843516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش